ڈگری ،حادثے میں 5افرادزخمی،3کی حالت نازک
ڈگری( نامہ نگار) ڈگری میں 2 حادثات میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔جن میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہو جانے کے باعث حیدرآباد ریفر کردیا گیا ہے۔پہلا حادثہ ڈگری ٹنڈو غلام علی روڈ پر ڈگری شوگر مل کے سامنے ہوا۔ جس میں رکشہ اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہو گئی۔ جس کے نتیجہ میں تین افرادنور محمد ولد رمضان کمبہار۔ راجہ نوحانی اور رضوان نوحانی زخمی ہوگئے۔ دوسرا حادثہ ڈگری میرواہ گورچانی روڈ پر کنگورو شاخ کے نزدیک پیش آیا۔ جہاں مین روڈ پر شاخ پر پلیہ بنانے کیلئے کھودے گئے گڑھے میں موٹر سائیکل سوار گر گئے۔جس کے نتیجے میں فہد ولد فاروق جٹ اورجاوید ولد دلاور جٹ زخمی ہو گئے۔ دونوں حادثوں کے زخمی افراد کو ڈگری تعلقہ اسپتال لایا گیا۔ جہاں سے تین افراد کو نازک حالت میں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔