سٹاک مارکیٹ میںاْتار چڑھاؤ کے بعد 95 پوائنٹس کی تیزی
لاہور (کامرس ڈیسک) رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران اْتار چڑھاؤ کے باعث 95.52 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ چند روز سے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی کے باعث سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کا دیکھی گئی۔ سرمایہ کار بڑی سرمایہ کاری سے اجتناب کرتے نظر آتے ہیں۔رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد سے محروم ہو گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 95 پوائنٹس کی تیزی کے باعث 40ہزار 164 کی سطح پر بند ہوا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 0.24 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 15 کروڑ 54 لاکھ 55 ہزار 395 شیئرز کا لین دین ہوا۔