قانون شکن عناصر کیخلاف گھیرا تنگ ایک روز میں 17 اشتہاری گرفتار
لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہورپولیس کا اشتہاری ملزمان اور سنگین وارداتوں میں ملوث قانون شکن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، ایک ہی روز میں مختلف جرائم میں ملوث16 اشتہاری اور قتل کے مقدمہ میں ایک ملزم گرفتار کیا گیا۔ چیک ڈس آنر کے 4 اشتہاری ملزم، بجلی چوری کے 4 اشتہاری ملزم، گیس چوری کا ایک اشتہاری، جبکہ فراڈکا بھی ایک اشتہاری ملزم گرفتار کیا گیا۔اسی طرح نوسربازی کا ایک اشتہاری، جبکہ ہوائی فائرنگ کا بھی ایک اشتہاری ملزم اور چوری کے مقدمہ میں 2 اشتہاری جبکہ امانت میں خیانت کا بھی 1 اشتہاری ملزم گرفتارکر لیا گیا۔سنگین مقدمات میں ملوث 1 گینگ کے 2 ملزم گرفتار کئے گئے ہیں۔