ریلی میں شرکت کیلئے آنیوالوں کیلئے راستے بند نہیں کئے :سی سی پی او لاہور
لاہور(نامہ نگار)سی سی پی اولاہور محمد عمر شیخ نے کہا ہے کہ ریلی میں شرکت کیلئے آنے والوں کے کوئی راستے بند نہیں کئے گئے۔سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ریلی کو اڈا پلاٹ،رنگ روڈ، شاہدرہ چوک لے جایاگیا۔جلسہ میں شرکت کیلئے ے شرکاء لاہور رنگ روڈ، موٹروے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔مذاکرات کے مطابق شاہدرہ چوک میں خطاب کرنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مکمل طور پر بحال رکھاگیا۔ریلی وجلسے جلوسوں کی آڑ میں شہر میں افراتفری کی صورتحال پیدا نہیں کرنے دی گئی۔لاہور پولیس نے ریلی کو مکمل سکیورٹی فراہم کی ہے۔