ہو اوے ایک بار پھر ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں بلندیو ں کو چھو نے لگا
اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز ) ہو اوے ایک بار پھر ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں بلندیو ں کو چھو نے لگا ۔ اسی سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پا کستان کیساتھ مل کر فلیگ شپ سالانہ مڈل ایسٹ آئی سی ٹی مقابلو ں کا انعقاد کیا گیا ۔کو ڈ 19 کی وجہ سے ورچوئل روڈ شوز کا مختلف یو نیورسٹیز میں انعقاد ہو گا ۔ ڈی وی ڈی ٹیکنالوجیز پاکستان کے ذہین معاشرے کا بنیادی محور بن گئی ہے ۔اس کا پہلا سیشن سکھر آئی بی اے، دوسرا اقرا یونیورسٹی اور پھر مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں ہو ا۔اس میں پروفیسرز ،ہواوے پاکستان کے ایگزیکٹوز شریک تھے۔ہواوے اپنے شراکت دارو ں کیساتھ مل کر نومبر کے پہلے ہفتے تک پاکستان کی یونیورسٹیوں میں مزید ورچوئل روڈ شوز کر ے گا ۔اب تک کے ہو نیوالے سیشنز میں 300 کے قریب طلبا شریک ہوئے ۔ توقع ہے کہ روڈ شو ختم ہونے سے پہلے ہی 30 سے زیادہ یونیورسٹیوں کا عملی طور پر دورہ کیا جائے گا۔ سکھر آئی بی اے میں کمپیوٹر سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ارشاد نذیر نے ان روڈ شوز کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام طلبا کیلئے بہت فائدہ مند تھا کیونکہ وہ ہنرمندوں پر مبنی سیکھنے اور عالمی مقابلہ کی طرف راغب تھے۔ ہواوے کے اس طرح کے اقدام نے ہمیشہ ہمارے طلبا اور اساتذہ کو رہنما ئی فراہم کی ۔اس موقع پر ہواوے پاکستان کے چینل سروس کے شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ میں اس آ ئی سی ٹی مقابلے کا حصہ رہا ہوں ۔ اس کا آغاز 2016 میں ہوا تھا اور میں نے دیکھا ہے کہ اس نے طلبا کی زندگی کو کس طرح تبدیل کیا ۔ایسے مقابلوں
سے ابھرتی ہوئی نسل کی صلاحیتوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور اس سے پاکستان کی آئی سی ٹی انڈسٹری کی ترقی کی رہنمائی کرنے کا موقع ملے گا۔
ہواوے ہر سال پورے پاکستان کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا کو آئی سی ٹی مقابلے میں حصہ لینے کیلئے دعوت دیتا ہے تاکہ آئی سی ٹی ٹیکنالوجی کی صنعت کو فروغ دیا جاسکے۔ ہواوے نے مشرق وسطی کی پوری یونیورسٹیوں اور کالجوں کو نئے انوویشن مقابلہ میں شرکت کے لئے مدعو کیا ہے ، اس سال علاقائی فائنل کیلئے کل دس ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔پچھلے سال پاکستان بھر سے 1200سے زائد طلبا نے معروف کالجوں اور یونیورسٹیوں سے مڈل ایسٹ آئی سی ٹی مقابلے کیلئے درخواست دی تھی۔ اس ور چو ئل شوز کا مقصد ہواوے آئی سی ٹی اکیڈمی اور کالج کے طلبا کیلئے ایک بین الاقوامی مسابقتی اور مواصلات پر مبنی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جو ان آئی سی ٹی اکیڈمیوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ ہواوے مڈل ایسٹ آئی سی ٹی مقابلہ 2020 کے لئے اندراج اب اس مائیکروسائٹ کے ذریعہ کھلا ہے۔