اوپن یونیورسٹی اور جیز بزنس کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط
اسلام آباد ( نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ٹیلی کام کمپنی جیز بزنس کے درمیان طلباء کو رعایتی قیمتوں پر ڈیٹا بنڈلز اور فیس جمع کرانے کے لیئے جیز کیش سروسز کی فراہمی کے سلسلے میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہو گئے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز یونیورسٹی کے مین کیمپس اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم، مختلف کلیات کے ڈینز،پروفیسر زاور افسران کے علاوہ ، جیز بزنس کے چیف بزنس آفیسر علی نصیر، علاقائی بزنس ہیڈ عثمان جاوید اور دوسری اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرو فیسرڈاکٹر ضیاء القیوم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ موجودہ حالات میںتعلیم کے مید ا ن میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت اور اہمیت مزید بڑھ گئی ہے ۔
تاہم اوپن یونیورسٹی کے زیادہ تر طلباء غریب ہیں اور ان کا تعلق ملک کے دور آفتادہ علاقوں سے ہے۔جہاں اکثر انٹرنیٹ کی سہولت کا فقدان ہے انہوںنے کہا کہ یونیورسٹی اس معاہدے کے تحت جیز بزنس اوپن یونیورسٹی کے طلباء کو رعایتی قیمتوں پر ڈیٹا بنڈلز فراہم کرے گا جس سے طلباء کے لیے یونیورسٹی کی تمام آن لائن سہولیات تک رسائی ان کے گھر کہ دہلیز پر ممکن ہو جائیگی۔پروفیسر ضیاء القیوم نے مزید کہا کہ یونیورسٹی جیز بزنس کے علاوہ دوسرے ٹیلی کام آپریٹرز سے بھی اسی طرح معاہدے کرے گی اور طلباء کو خود یہ فیصلہ کرنے کا اختیار ہوگا کہ وہ کس کمپنی کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اپنے سسٹم کو ڈیجٹیلائز کر رہی ہے جس سے نہ صرف طلباء کو تعلیم کے حصول میں آسانی ہوگی بلکہ یونیورسٹی کا پو ر ے نظام میں شفافیت اور جدید یت آجائے گی۔ جیز بزنس آفیسر علی نصیر نے اس موقع پر تعلیم کے میدان میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی خدمات کو سراہااور اپنے ادارے کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔