ملک دیوالیہ ہونے سے بچا لیا، مہنگائی پر جلد قابو پا لیں گے: مشیر خزانہ
اسلام آباد (نیٹ نیوز) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے اور مہنگائی پر بھی جلد قابو پالیں گے۔ گورنر ہاؤس میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے ملکی معیشت تباہی سے دوچار رہی۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ آئی ایم ایف کے پاس مجبوری کے تحت گئے تھے اور مشکل معاشی صورتحال سے نکلنے کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کئے جا رہے ہیں۔