مریم نواز کے قافلے میں 350گاڑیاں ٹول ٹیکس ادا کئے بغیر گزر گئیں
فیروز والا (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نوازشریف کے قافلے میں شامل تقریباً 350 گاڑیاں بغیر ٹول ٹیکس ادا کئے گزرگئیں۔ جی ٹی روڈ پر قافلہ جب کالا شاہ کاکو کے قریب پہنچا تو ٹریفک بری طرح جام ہوگئی۔ جب جلوس انٹرچینج کے قریب پہنچا تو وہاں پر مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی رانا تنویر حسین اور ایم پی اے پیر اشرف رسول اور دیگر ارکان اسمبلی نے مریم نواز کا کارکنوں کے ساتھ مل کر پرتپاک استقبال کیا اور گاڑی پر منوں پھول کی پتیاں نچھاور کیں۔