سانحہ کارساز ‘ لیاقت علی خان کے یوم شہادت 12 اکتوبر کو اقدام کیخلاف آج ڈسٹرکٹ بار ہال میں احتجاجی جلسہ حبیب اللہ شاکر منعقد کرینگے
ملتان(سپیشل رپورٹر )سابق صدر ہائیکورٹ بار اور پیپلز پارٹی کے رہنما حبیب اللہ شاکر کی جانب سے 18 اکتوبر کے سانحہ کارساز 16 اکتوبر کو لیاقت علی خان کے یوم شہادت اور 12 اکتوبر کے پرویز مشرف کے آمرانہ اقدام کے خلاف آج ڈسٹرکٹ بار ہال میں احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ احتجاج جلسہ ساڑھے 11 منعقد ہوگا جبکہ پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں آج صبح 10 بجے ڈسٹرکٹ بار ہال میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔ تقریب میں شرکاء اپنے خیالات کا بھی اظہار کریں گے۔