ملتان میں دھواں چھوڑتی گاڑیوں کیخلاف کارروائی نہ ہو سکی‘ سموگ میں اضافہ کا خدشہ
ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ، رکشوں ، موٹر سائیکلوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی عمل میں نا لائی جا سکی ، سموگ کی شدت میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ، انتظامیہ کی کاروائیاں واٹس ایپ تک محدود ہو کر رہ گئیں ، تفصیل کے مطابق ملتان شہر اور مضافات میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں ، رکشوں کے خلاف تاحال کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے ، افسران کے متعدد نوٹسز کے باوجود سڑکوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ، رکشوں کی بھرمار ہے، جس پر شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سموگ سے نمٹنے کے لیئے عملی اقدامات کیئے جائیں سڑکوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف چالان ہی نہیں بلکہ ان گاڑیوں کو بند کیا جائے سیکرٹری آر ٹی اے کے مطابق سموگ سے بچنے کے لئے حکمت عملی تیار کی ہے جس کے لئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کو چیک کیا جا رہا ہے جس گاڑی ، موٹر سائیکل ، رکشے سے دھواں آتا ہو گا اسے بند کر دیا جائے گا۔