ٹریفک حادثات میں ایک موٹر سائیکل سوار جاںبحق‘ 3 زخمی
ملتان(خبر نگار خصوصی ) ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات میں 18سالہ نوجوان دم توڑ گیا،تین کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے ٹھٹھی لال کے رہائشی شازیب اور ارباب موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہے تھے کہ چائنہ چوک کے قریب نامعلوم ڈالہ کی ٹکر سے دونوں شدید زخمی ہوگئے ،شاہ زیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہارگیا ،ارباب کو بذریعہ ریسکیو1122کے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا جبکہ ڈالہ ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ تھانہ کوتوالی کے علاقے سوتری وٹ کے رہائشی سیرت عباس اور شاہد عباس موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گھر جارہے تھے کہ شمس آباد کے قریب سامنے سے آنے والی تیزرفتار کار کی ٹکر سے سڑک پر گرگئے اور کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا۔