اختیارات کے ناجائز استعمال پر تھانہ جہانیاں کا سب انسپکٹر گرفتار
ملتان، اڈا پل14 (خبر نگار خصوصی ) آر پی او ملتان وسیم احمد خان نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر سب انسپکٹر گرفتار کرادیا تھانہ جہانیاں میں تعینات سب انسپکٹر مسعود نے قتل کے مقدمہ نمبر119/20 کی ضمنی تبدیل کر دی تھی مدعی مقدمہ اللہ دتہ زاہدنے آر پی او کو سب انسپکٹر کے خلاف دی گئی درخواست میں مقدمہ کی ضمنی تبدیلی کا الزام لگایا تھا ابتدائی پوچھ گچھ میں سب انسپکٹر مسعود کا جواب غیر تسلی بخش پاکر باقاعدہ انکوائری کے لئے ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم کو ذمہ داری سونپی گئی ڈی پی او خانیوال نے انکوائری میں سب انسپکٹر کو قصور وار ٹھرایا انکوائری رپورٹ کی روشنی میں آر پی او وسیم احمد خان نے سب انسپکٹر کو فوری گرفتار کرادیا اور اس کے خلاف تھانہ جہانیاں میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کا حکم دیاسب انسپکٹر مسعود کو تھانہ جہانیاں کی حوالات میں بندکر دیا گیاملزم سب انسپکٹر کے خلاف اسی کے ڈیوٹی تھانہ میں مقدمہ درج ہو گا ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا کہ کسی کو اختیارات سے تجاوز کی اجازت نہیں رشوت لے کرسائلوں سے ناانصافی ناقابل معافی جرم ہے۔