کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، قطر ایئرویز سول ایوی ایشن کو ایک لاکھ جرمانہ ادا کریگی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) قطر ایئرویز پرکرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق قطر ایئرویز پرموزمبیق سے کراچی پرواز میں کرونا متاثرہ مسافر کو لانے پر جرمانہ ہوگا ۔
قطر ایئرویز کی پرواز میں حماد نام کا مسافر کرونا سے متاثرہ تھا پرواز کیو آر 604، 15اکتوبر کوموزمبیق سے کراچی پہنچی تھی قرنطینہ کئے گئے مسافر کے اخراجات قطر ایئرویز برداشت کریگی بی کیٹیگری کے ممالک سے مسافروں کیلئے کرونا منفی ٹیسٹ لازمی ہے۔