پنڈی بھٹیاں: کورٹ سے واپس آتے ایک گروپ کا دوسرے پر دھاوا ‘ متعدد زخمی
پندی بھٹیاں (نامہ نگار) ہسکی اول کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔ رائے طفیل گروپ نے منصب کھرل گروپ پر عدالت سے واپسی پر دھاوا بولا۔ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رائے طفیل کے بیٹے شہر یار نے 4 ماہ قبل فائر کر کے عصمت علی ولد منصب علی کی ٹانگ توڈ دی تھی۔ کورٹ میں کیس چل رہا تھا‘ ملزم پارٹی نے اپیل کی درخواست دائر کی تھی۔ پنڈی بھٹیاں کورٹ سے واپسی پر رائے طفیل اس کا بیٹا علی رضا اور رائے اویس 15 نا معلوم افراد نے بائی پاس روڈ پر کھرل گروپ پر دھاوا بول دیا جس میں ڈنڈوں سوٹے اور کھسوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ دوسری دفعہ چنیوٹ موڑ پر دوبارہ حملہ کیا گیا۔ تیسری مرتبہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میڈیکل لے کر نکلنے لگے تو ہسپتال کے مین گیٹ پر رائے طفیل اور اس کے بیٹے اور 50 نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں معتدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔