فارما ٹریڈ کے تاجروں کو بہترماحول فراہم کرنا ہو گا،ڈویژنل ڈرگ کنٹرولر
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) کسی بھی مخصوص ٹریڈ کے خلاف مہم جوئی کرنے سے اس ٹریڈ کے خلاف منفیت کا تاثر پیدا ہوتا ہے ہمیںپرانے طریقوں کو چھوڑ کر قانون کے دائرہ میں رہ کر بہتر طریقہ کار اپنانا ہوگا تاکہ سوسائٹی میں فارما ٹرید اور محکمہ صحت کا امیج بہتر ہو سکے اصل خرابی کی بنیادی جڑ کو ٹھیک کرنے سے فارما ٹریڈ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ان خیالات کا اظہار زاہد بختاوری چیئرمین پی سی ڈی اے پنجاب اور رائو حمید ڈویژنل ڈرگ کنٹرولر نے پاکستان کیمٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے وفد سے ملاقات میں کیا وفد میں چوہدری عمران رشید نور وارث خٹک عبدالجبار اکرام اللہ ارسلان مسعود شوکت نیازی ڈاکٹر عبدالقیوم اور دیگر عہدیاران شریک تھے اور اس موقع پر ڈرگ انسپکٹرز عدنان اسلم اور کیوا ن حیدر بھی موجود تھے ڈویژنل ڈرگ کنٹرولر رائو حمید نے کہا کہ قانون پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہمیں فارما ٹریڈ کے تاجروں کو بہترماحول فراہم کرنا ہو گا زاہد بختاوری نے ڈویژنل ڈرگ کنٹرولر رائو حمید کو شہر میں نئی ذمہ داریا ں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور انکی تعیناتی کو راولپنڈی شہر کے کیمسٹوں کیلئے خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایازاہد بختاوری نے کہا کہ فارما ٹریڈ اور محکمہ صحت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں اور ہم دونوں کو مل کرعوام کی فلاح و بہبود کیلئے بہتر اندزا میں کام کرنا ہوگا