پانچ چھ لڑکوں کاگاڑی روک کرسوار شخص پر حملہ، اڑہائی لاکھ روپے لوٹ کر فرار
راولپنڈی۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ وارث خان کو آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر سائیں ملک اعجاز نے بتایا کہ میں شام کو ملت کالونی میں گھر سے کمیٹی چوک میں اپنے ہوٹل کی جانب گاڑی میں جا رہا تھا کچھ فاصلے پر پانچ چھ لڑکے کھڑے تھے جنہوں نے میری گاڑی روک کر مجھ پر حملہ کردیا اور میری جیب میں پڑی اڑہائی لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ پیرودھائی کو محمد کامران نے بتایا کہ خیابان سرسید میں مدعی کھڑا تھا کہ دو موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 4500 روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو وسیم عباس نے بتایا کہ نیوملپور میں گھر سے لیپ ٹاپ چوری ہوگیاتھانہ صدر بیرونی کو شبانہ بی بی نے بتایا کہ رنیال چکری روڈمیں مدعیہ بنی سٹاپ موجود تھی کہ ظفر پلازہ کی جانب سے ایک کار کرولا میرے پاس آ کر رکی جسے ایک نوجوان چلا رہا تھا جسکی ساتھ والی سیٹ پرایک لڑکاجبکہ پچھلی سیٹ پر عورت بیٹھی تھی عورت نے مجھ سے کوہالہ گاؤں کا راستہ پوچھا اورپھر اس عورت نے کہا کہ آپ بھی ہمارے ساتھ بیٹھ جائیں ہم آپ کو راستے میں اتار دیں گے جس کے اصرار کرنے پر میں گاڑی میں بیٹھ گئی کچھ فاصلے پر ڈرائیور نے شگاف پلی کے قریب گاڑی روکی تو ایک دیگر شخص بھی فرنٹ سیٹ پر پہلے سے بیٹھے ہوئے شخص کے ساتھ بیٹھ گیاجب گاڑی رنیال سٹاپ پر پہنچی تو میں نے گاڑی روکنے کا کہا جس پر ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی اور پیچھے مڑ کر مجھے غصے سے خاموش بیٹھنے کا کہا اسی دوران میرے ساتھ بیٹھی ہوئی عورت نے مجھے مضبوطی سے بازو سے پکڑ لیا فرنٹ سیٹ پربیٹھے شخص نے فوراً پستول نکال لیا کٹر کی مدد سے میرے دائیں بازو پر پہنی ہوئی چوڑیاں طلائی 2 عدد وزنی 1.5 تولہ کاٹ لیں اور بائیں ہاتھ کی انگلی میں پہنی ہوئی ایک انگوٹھی طلائی وزنی 20 گرام بھی اتار لی میری تلاشی لی اور میرے کانوں میں پہنے ہوئے کانٹے طلائی وزنی ½ تولہ اور میرا پرس جس میں رقم مبلغ 5000 ہزار روپے اور میرا قومی شناختی کارڈ چھین کر فرار ہو گئیتھانہ کینٹ کو میجر (ر) محمد سلیم نے بتایا کہ ریلوے سٹیشن سے باہر نکلا توسفید کرولا نمبر میں سوار چار مسلح افراد نے مجھے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر اسلحہ کی نوک پر مجھ سے موبائل مالیتی35000روپے نقدی20000روپے اور گھڑی مالیتی25000روپے چھین کر فرار ہو گئے تھانہ ائرپورٹ کونادیہ حفیظ نے بتایا کہ رحیم آباد میں تین مسلح افراد نے ہمارا موٹر سائیکل روک کر اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 2عدد موبائل مالیتی 37000روپے اورموٹر سائیکل نمبرRIO-1043 چھین کر فرار ہو گئے تھانہ نصیر آباد کویاسمین بی بی نے بتایا کہ میرے گھرکے تالے توڑ کر75 ہزار روپے کی نقدی اور ڈیک ٹی وی چوری کرلئے گئے تھانہ مارگلہ کو سعید خان نے بتایا کہ سنٹورس مال میں لاکر سے ایک لاکھ ساڑھے آٹھ ہزار روپے کی رقم چوری کرلی گئی