قومی ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ ‘ناردرن نے خیبر پی کے کو 11رنز سے ہرا دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ کے میچ میں ناردرن ٹیم نے خیبر پی کے ٹیم کو 11رنز سے شکست دیدی ۔ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں پر 144رنز بنائے ۔ کپتان عماد وسیم 36‘ذیشان ملک 21اور عمر امین 21رنز بناکر نمایاں رہے ۔ وہاب ریاض نے 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جواب میں خیبر پی کے ٹیم 7وکٹوں پر 133رنز بناسکی ۔ محمد حارث نے 79ناٹ آئوٹ رنزبنائے ۔ حارث رئوف نے تین جبکہ عماد وسیم نے دو کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا ۔ حارث رئوف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔