ایک جلسے سے ہی سلیکٹڈ حکومت کے ہاتھ پائوں پھول گئے: یوسف رضا
ملتان ( سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین وسابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسہ کو روکنے کے لیے جو پالیسی بنائی اس سے اب ہر شہر جلسہ گاہ میں تبدیل ہوگیا حکومت عوام کا اپوزیشن کی طرف جھکائو کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری رائو ساجد علی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ظہرانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سینیئرنائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم،محمود حیات خان ٹوچی، احمد مجتبی گیلانی،کامران عبداللہ مڑل،ملک نسیم حسین لابر،ملک شاہ رخ،شیخ غیاث الحق،عارف شاہ،نوید ناصر،عالمگیر گیلانی،ضیغم گیلانی،چوہدری بلال،رانا ضیاء،محمد خرم نے شرکت کی ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت نے عوام کو جومعاشی خواب دکھائے وہ سب الٹے ثابت ہوئے جو عوام کی نفرت اور بیزاری کا باعث بن کر سامنے آرہے ہیں اپوزیشن کی تحریک کی ابھی شروعات ہیں ابھی سڑکوں پر نہیں آئے جلسوں سے ہی حکومت کے ہاتھ پائوں پھول گئے ہیں کیونکہ حکومت منتخب نہیں سلیکٹڈ ہے ۔نعروں سے بہلانے اور جھوٹے خواب دکھانے والی حکومت کیسے دیرپا ثابت ہوسکتی ہے انہوں نے 30نومبر کو ملتان میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے لیے کارکنوں کو عوام سے رجوع کرنے اور بلاول بھٹو زرداری کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے سرگرم ہو جائیں ظہرانہ سے خواجہ رضوان عالم ‘ رائو ساجد علی‘ محمود حیات ٹوچی خان،کامران عبداللہ مڑل،نسیم حسین لابر،شیخ غیاث الحق،سید عارف شاہ نے بھی خطاب کیا۔