قتل کے ملز موں سے ساز باز، ایس ایچ او تھانہ کرم پور کیخلاف شہریوں کا احتجاج
کرم پور ( نامہ نگار ) ایس ایچ او کرم پور رانا محمد اکرم کے خلاف قتل کے ملزم باپ بیٹی کو نامزد نہ کرنے پر چک 67/KBکی عوام کا زبر دست احتجاج ۔ایس ایچ او ملزموں کے ساتھ ساز باز ہو چکا ہے ۔مقدمہ درج نہ ہوا تو ڈ پی او دفتر کے باہر بھی احتجاج کریں گے ۔اور وہاڑی کراچی مین روڈ بند کر دیں گے ۔تفصیل کے مطابق مقتول ذیشان کی والدہ بیوہ صغراں بی بی اپنے دیوروں محمد شفیق ،سعید احمد،اپنی چھ بیٹیوں اور اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ اکلوتے بیٹے ذیشان کو رشتہ داروں نے گھر بلا کر قتل کردیا تھا ۔ان کی نعش کرم پور کے نزدیک احمد پو مائنر میں پھینک دی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایس ایچ او کرم پور نے صرف اغوا کا پرچہ درج کیا ہے ۔ہمارے بار بار جانے کے باوجود ملزموں کو قتل میں نامزد نہیں کیا جارہا ۔ملزموں سے ساز باز ہو چکا ہے اور ہمیں کہتا ہے کہ میں نے ایک ملزم اشفا ق کو نامزد کردیا ہے ۔اور لڑکی کونامزد نہیں کرتا جبکہ ملزم کی بیٹی زاہدہ برابر وقوعہ میں شریک ہے اور اپنے باپ اور اہل علاقہ کے ہمراہ ایس ایچ او رانا محمد اکرم کو بتا چکی ہے کہ میں اور میرے باپ ہم دونوں نے مل کر قتل کیا ہے اور نہر میں بھی ہم دونوں نے پھینکا ہے ۔جبکہ ایس ایچ او ملزمہ زاہدہ کو نامزد نہیں کررہا ہے ۔ملزموں سے بھاری رشوت وصول کر چکا ہے ۔اور ان کے ساتھ ساز باز بھی ہو چکا ہے اس مو قع پر مشتاق احمد،مظہر فرید،قیصر عباس،مختیار احمد،محمد اکرم،عرفان،بشیر جوئیہ،عبدالغفور،ساجد ملوکا،بابر علی،رب نواز،صفدر،عابد جوئیہ،غلام مرتضیٰ ،محمد الیاس،بوٹا،محمد ابرار،محمد صدیق،محمد امجد،حاجی محمد نواز،اسحاق،فیض،شاہد مجید،منطور حسین،اعجاز احمد،ریاض احمد،راجہ ریاض نے کہاکہ ملزموں باپ بیٹی کو مقدمہ میں نامز د کرکے پھانسی پر لٹکایا جائے۔اس موقع پر احتجاج میں پورے چک کے لوگ مرد،خواتین،بچے موجود تھے اور زبردست احتجاج بھی کیا ۔