یو اے ای کے سیاحتی ویزے کے نئے قوانین سے لاعلمی،کئی سو پاکستانی ڈی پورٹ
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)حکومت پاکستان اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی جانب سے پاکستانیوں کو یو اے ای کے سیاحتی ویزہ بارے نئے قوانین سے لا علم رکھنے کے باعث کئی سو پاکستانی کو دبئی ائر پورٹ سے ہی ڈی پورٹ کر دیا گیا جبکہ کیء سو ابھی تک یو اے ای کے مختلف ائر پورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں۔یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بھی اپنے شہریوں سے تعاون نہ کرنے کی شکایات۔تفصیلات کے مطابق یوا اے ای کی گورنمنٹ نے چند روز قبل پاکستانیوں کے لئے یو اے ای کے سیاحتی ویزے بارے نئے قوانین متعارف کروائے تھے جن میں سیاحتی ویزے پریو اے ای جانے والے ہر پاکستانی کے لئے دو ہزار درہم نقد ہونے کے ساتھ ساتھ ہوٹل بکنگ کو بھی لازمی قرار دیا گیا تھا تاہم ان نئے قوانین سے لا علمی کے باعث کئی سو پاکستانیوں کو پچھلے ایک ہفتے کے دوران دبئی ع دیگر ائر پورٹس سے ڈی پورٹ کرتے ہوئے واپس پاکستان بھیج دیا گیا جبکہ اطلاعات کے مطابق کئی سو پاکستانی ابھی تک دبئی ائر پورٹ پر پھنسے ہو ئے ہیں،دبئی سے ایک پاکستانی لیاقت علی نے فون پر ’’نوائے وقت‘‘ کو بتایا کہ یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانے والے پاکستانیوں کی کوئی مدد نہیں کر رہے اور نہ ہی پاکستان سے دبئی جاتے وقت ائر پورٹ پر ائر پورٹ حکام نے انہیں ان نئے قوانین سے آگاہ کیا جس پر کئی سو پاکستانیوں کے لاکھوں روپے جائع ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں سکت ذہنی کوفت کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔