کسی لیگی رہنماء یا کارکن کو گرفتار نہیں کیا گیا:ایڈووکیٹ جنرل پنجاب
لاہور(وقائع نگار خصوصی)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا ہے کہ پنجاب میں کسی لیگی رہنماء یا کارکن کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ لیگی رہنماء الزامات کی سیاست کے عادی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ن کے کسی رہنما یا کارکن کو گرفتار نہیں کیا، بتائیں کسی کارکن یا رہنما کیخلاف کوئی ایف آئی آر درج کی گئی۔ لیگی رہنماؤں کو عادت ہے کہ وہ الزامات کے سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسلم لیگ ن کو جلسے کی اجازت دے رکھی ہے، ایس او پیز کیخلاف ورزی کرنے پر قانون حرکت میں آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر 10 آدمی 10 ہزار کاروباری افراد کو متاثر کرنے کی کوشش کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔