استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں ’’محفل کرم‘‘ پرسوں ہوگی
لاہور(پ ر) نورین خالد، پرنسپل دارالقرآن جامعہ فیض مدینہ برائے خواتین کے زیر اہتمام ربیع النور شریف کے استقبال کے سلسلے میں 24 ویں سالانہ’’محفل کرم‘‘19 اکتوبر بروز پیر صبح 8 بجے تا نماز ظہر مہر پیلس، نزد پی ایس او پٹرول پمپ مین کینال روڈ پر ہو گی جس میں ملک بھر سے جامعہ فیض مدینہ سے وابستہ طالبات کے علاوہ عالمہ، فاضلہ، حافظہ، قاریہ اور مفکر و مدبر خواتین کی بڑی تعداد شرکت کریں گی۔ اس روح پرور محفل میں 100 سے زائد جامعات کی پرنسپلز کی شرکت خاص ہو گی جبکہ مہمان خصوصی پرنسپل جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب ہوں گی۔