مسلم لیگ لیگل ایڈوائزری ٹیم کا قیام‘ سربراہی میاں فیاض الحسن کرینگے : چودھری سجاد امجد
بہاولپور(خبرنگار)مسلم لیگ لیگل ایڈوائزری ٹیم کاقیام ‘ٹیم کی سربراہی میاں فیض الحسن کریں گے ان خیالات کااظہار چوہدری سجادامجدخان نےاپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں مسلم لیگ بہاولپور کے تمام نظریاتی وکلا سے رابطہ کیا گیا ہے اور تمام دوستوں کے متفقہ فیصلہ سے مسلم لیگ لیگل ایڈوائزری ٹیم کی تشکیل دے دی گئی ہے ۔جس میں بہاولپور کے معروف قانون دان شامل ہیں۔