وہاڑی شہروونواح میں غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں اورٹاؤنزکی بھرمار
وہاڑی(نامہ نگار)وہاڑی شہروونواح میں غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں اورٹاؤنزکی بھرمار‘پراپرٹی ڈیلرزنے وہاڑی شہرکے گردونواح کے چکوک کی زرعی اراضی مالکان سے اونے پونے داموں میں خریدکرکے ناجائز طریقہ سے میونسپل کمیٹی سے رجسٹرڈکرائے بغیرہاؤسنگ کالونیوں میں تبدیل کردیاہے جبکہ عوام کوآسان اقساط کے سبزباغ دکھاکر کھرے کرچکے ہیں متعددکالونی مالکان غریب عوام کودھوکہ میں رکھ کرایک ایک پلاٹ کئی جگہوں پرفروخت کردیتے ہیں۔ شہریوں اعجاز خان‘ نواز خان‘عرفان علی، ممتاز احمد، عمران طاہر، محمدمنشا ئ‘ ندیم اقبال‘ذاکرحسین و دیگر نے بتایاکہ شہرکے گرد و نواح میں ایسی کالونیوں کی بھرمار ہو چکی جبکہ کوئی ان کو پوچھنے والانہیں اکثرکالونی مالکان اقساط پر لوگوں کوپلاٹ دے دیتے ہیں جیسے ہی ان کی زرعی زمین کے مالکان کو ادا کی گئی رقم پوری ہوتی ہے اورمناسب منافع اکٹھا ہو جاتا ہے تو وہ مالکان غائب ہوجاتے ہیں۔ شہریوں نے کمشنرملتان اورڈپٹی کمشنرسے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔