ریکارڈ میں غلطیوں کا انکشاف،بیٹ میر احمد جھبیل کے زمیندار اپنی زمینوں سے محروم
علی پور(نمائندہ خصوصی) موضع بیٹ جھبیل کے کھاتہ داران متاثرین سید محمدارشاد شاہ، عبدالرشید بھٹی، محمدیعقوب گوپانگ، حاجی اللہ ڈتہ، جام بلال، محمدشاہد،مولانا قاری محمدظفر، شاہد حسین کنہوں ، رجب حسین، اعجاز احمد، چوہدری یاسر، چوہدری صابرحسین، غلام حیدر ، ممتاز احمد،فرید بخش،محمداسلم، غلام قاس، محمدبخش ،ممتاز لاشاری،مجاہد حسین ودیگر نے بتایا کہ محکمہ مال کے ریکارڈ کی غلطیوں کی وجہ سے ہمارے نام سے رجسٹرڈ اراضی پر بااثر شخصیات نے قبضہ کیاہوا ہے ۔ اس بابت کئی بار پٹواریان،محکمہ مال کوآگاہ کیا دخواستیں گزاریں مگر محکمہ مال بااثر شخصیات وقبضہ مافیا کے آگے بے بس ہوجاتے ہیں۔ دوسری طرف کوئی بھی کاروائی کرنے پر قبضہ مافیا اوران کی سرپرستی کرنیوالے بااثر شخصیات ہمیں سنگین دھمکیاں دیتے ہیں۔ متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر ڈیرہ غازیخان ،ڈی سی مظفرگڑھ،اسسٹنٹ کمشنر علی پور سے قبضہ مافیا اوران کی سرپرستی کرنیوالے بااثر شخصیات کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیااور اراضی واگزار کرانے کی اپیل کی۔