سپارک کے زیراہتمام بچوں کے حقوق سے متعلق دو روزہ کانفرنس کا انعقاد
ملتان( لیڈی رپورٹر)سپارک کے زیراہتمام بچوں کے حقوق سے متعلق پالیسی سازوں کے ساتھ دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میںپارلیمینٹری سیکرٹری وفاقی وزارت قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے زینب الرٹ ‘ رسپانس اینڈ ریکوری بل 2020 اور احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام اور حکومت کی طرف سے پاکستانی بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔ ممبر قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز نے کہا پالیسی سازوں کو اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا جو بچوں کے حقوق کی فراہمی کے ساتھ مشروط ہے۔