ناقص ٹف ٹائل منصوبہ چھ ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار
گگو منڈی(نامہ نگار) تقریباًچھ ماہ قبل شہر اور نواحی آ بادیوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ٹف ٹائل کا منصوبہ مکمل ہوا لیکن مبینہ طور ٹف ٹائل کا معیار انتہائی ناقص ہے جس کی وجہ سے متعدد مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے۔ ریلوے اسٹیشن کے سامنے اور بستی محمد پورہ کی گلیوں میں اکثر مقامات پر ٹائل ٹوٹ گئی ہے اور گڑھے بن گئے ہیں شہریوں اعجاز سیکر ٹری،کاشف ندیم ملک اشفاق منا ، محمد علی اور دیگر نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ منصوبہ کی تعمیر کے ذمہ داران ایس ڈی او‘ سب انجینئر نے ٹھیکیدار سے کمیشن وصول کر کے ناقص مٹیریل لگانے کی اجازت دی ہے انہوں نے محکمہ انٹی کرپشن اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے اعلیٰ حکام سے منصوبہ میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔