میپکو ٹیموں نے ایک روز میں 194 بجلی چور پکڑ لئے
ملتان (نیوز رپورٹر)میپکو ٹیموںنے ایک روز میں ریجن بھر میں194بجلی چور پکڑ لئے ۔2 لا کھ46ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر40 لاکھ55 ہزار روپے جرمانہ عائد۔4 ایف آئی آرزدرج ۔15اکتوبر کو ملتان میں36گھریلو،کمرشل،صنعتی اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو41588یونٹس چوری کرنے پر 804301روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔