حضرت امام رضاخان بریلوی علم وفقہ میں کمال شخصیت کے مالک تھے،قاری عبد القدیر عطاری
ملتان(سماجی رپورٹر)انجمن سرکارمدینہ کا 41واں اجلاس آمد میلاد النبیؐ کے سلسلے میں جامع مسج اقبالیہ میں منعقد ہوا۔اس موقع پر قاری عبدالقدیر عطاری نے خطاب کرتے ہوئے اور مزید کہا کہ امام اہلسنت ہیر طریقت حضرت امام احمد رضا خان بریلوی علم و فقہ میں باکمال شخصیت کے مالک تھے۔اجلاس میں سرپرست اعلی اقبال یوسف نقشبندی،ملک نیاز بھٹہ، میاں محمد شیخ رفیق، قاری محمد ہاشم،محمد اشرف،ڈاکٹر اکرم شاد، ملک عادل،مرزا تاج نے شرکت کی جبکہ تلاوت وہدیہ نعت قاری بشیر معصومی، قاری محمد اختر،قاری محمد عامر،عبدالخالق،محمد ناصر نے پیش کیا۔