آئی سی آئی فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے : ثاقب حسین
ملتان (خصوصی رپورٹر) آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ ایگری ڈویژن ملک میں کاشتکاروں کے لئے آئے روز جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل زرعی ادویات متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار سینئر پروڈکٹ منیجر ثاقب حسین نے آئی سی آئی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ’’دیہی خواتین کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر اسپرے شدہ فصل میں کام کے دوران احتیاطی تدابیر کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی چنائی کے دوران خواتین اپنی صحت اور حفاظت کے مدنظر دی گئی تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اس موقع پر شرکاء میں ماسک ، صابن اور ہینڈ سینیٹائزر بھی تقسیم کئے گئے۔