فاضل پور: واپڈا ٹیم کی کارروائی‘ 24 بجلی چور پکڑ لئے‘ تاریں قبضے میں لے لیں
فاضل پور(نامہ نگار)سب ڈویژنل آفیسر واپڈا میپکو سب ڈویژن فاضل پور انجینئر یاسر جمیل نے ٹیم کے ہمراہ ریخ باغ والا‘ کوٹلہ شیر محمد‘ مہرے وال‘ بستی لقمان‘ بستی درکھان‘ افضل آباد‘ کلاں پور اور حضرت والا میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 24افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ایس ڈی او واپڈا نے ایل ٹی لائن سے لگی ڈائریکٹ تاروں کو قبضے میں لے کر بجلی چوری میں مرتکب مذکورہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے پولیس تھانہ فاضل پور کو مراسلہ جات جاری کر دئے ہیں ۔