محکمہ تعلیم کی بے حسی ‘گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول جام پور تباہی کے دہانے پر
جام پور (نمائندہ خصوصی) جام پور شہر کا تاریخی و بہترین نتائج کا حامل ادارہ گورنمنٹ بوائزماڈل ہائی سکول جام پور میں عرصہ دو سال سے پرنسپل کی سیٹ خالی پڑی ہے ایس ایس ٹی کو بطورانچارج ہیڈ ماسٹر بٹھا دیا گیاجس کی عدم دلچسپی سے سکول کا نظم و نسق اور تعلیمی نتائج مایوس کن ہو گئے اور تقریباً 4سوسے زائد طلباء سکول چھوڑ کر دوسرے علاقائی سکولوں میں داخل ہو گئے۔ دریں اثناء طلباء کے والدین احمد علی ، اللہ وسا یا ، الٰہی بخش، احمد بخش، اللہ ڈتہ ، محمد اکرم ، محمد کاشف، محمد جنید ، محمد جہانزیب ، لیاقت علی ، محمد راشد ودیگر نے محکمہ تعلیم کے افسران بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ باقاعدہ ہیڈ ماسٹر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔