مولانا عادل خان پر حملہ پاکستان کے امن و امان پر وار ہے: قاری راشد محمود انصاری
بہاولپور(خبرنگار)مولانا عادل خان پر حملہ پاکستان کے امن وامان پر وار ہے،علماء کو سکیور ٹی فراہم کی جائے، ان خیالات کااظہارقاری راشدمحمودانصاری ضلعی امیرجمعیت علمااسلام بہاول پور نے ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل جمعیت علمااسلام مولانا حکیم محمد ساجد سعید سے خیرپورڈاہامیں ملاقات میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا ڈاکٹر عادل شہید کے سفاک قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے،مولانا عادل خان کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہ ہوسکے گا۔