مزدور کے معاشی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے: ملک فاروق
بہاولپور(نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر لیبر بہاول پور ملک محمد فاروق نے بتایا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور ان سے مشقت بالکل قابل قبول نہ ہے۔نیز مزدور کے معاشی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور محکمہ محنت و انسانی وسائل حکومت پنجاب مزدور طبقہ کی فلاح کیلئے تمام وسائل اور توانائیاں بروئے کار لا رہا ہے۔