اﷲ کے دین کو عملاً نافذ کرنے کیلئے اسلامی حکومت کا قیام ناگزیر ہے: دردانہ صدیقی
ملتان( لیڈی رپورٹر)اللہ کے دین کو عملاً نافذ کرنے کے لئے اسلامی حکومت کا قیام ناگزیر ہے۔ اقامت دین کا بنیادی کام منظم دعوت کا پھیلاؤ ہے جس کا حاصل اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہے۔یہ بات جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے آن لائن تفہیم منصوبہ ورکشاپ برائے صوبائی صدور ، اضلاع اور مرکزی شعبہ جات کی نگرانات کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔