کرونا وائرس کا خطرہ بدستور موجود ہے : میڈم کلثوم شہاب
رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) میڈم کلثوم شہاب نے کہا کہ کرونا وائرس کا خطرہ بدستور موجود ہے ،کرونا کم ضرور ہوا ہے لیکن ابھی تک مکمل طور ختم نہیں ہوا لہذا سکولوں میں گورنمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے22ایس اوپیز پرمکمل عملدرآمد کیا جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل رحیم یارخان کے مختلف گرلز سکولوں کے دورہ کے موقع پر ہیڈ ٹیچرز کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ میڈم کلثوم شہاب نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بھٹہ کوٹ کا دورہ کرتے ہوئے کلاس رومز میں طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد پایا، واش رومز کی صفائی تسلی بخش تھی۔