جماعت اسلامی سندھ کے نومنتخب ضلعی امراء کا اعلان
کراچی(نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے دستور جماعت کی دفعہ 68کے تحت ارکان جماعت کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے امیر صوبہ محمد حسین محنتی سے مشاورت کے بعد سیشن 2020-22کے لیئے سندھ کے ضلعی امراء کے تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا کے جاری اعلامیہ کے مطابق آئندہ دو سال کی میقات کے لیے نومنتخب ضلعی امراء میں وسطی کراچی کے لیے منعم ظفر خان،گلبرگ وسطی فاروق نعمت اللہ، شمالی کراچی محمد یوسف، شرقی کراچی سید شاہد ہاشمی،جنوبی کراچی سید عبد الرشید،قائدین کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ،ایئر پورٹ توفیق الدین صدیقی،ملیر کراچی محمد اسلام،کورنگی کراچی عبد الجمیل،حیدرآباد عقیل احمد خان،مٹیاری فقیر محمد لاکھو، ٹھٹھہ الطاف احمد ملاح،بدین و دیگر شامل ہیں۔