جشن میلاد مصطفیؐ شایان شان طریقے سے منائیں گے، پیر عبد القادر شیرا زی
کراچی (نیوز رپورٹر) مرکز اہلسنت جامعہ غوثیہ شیرازیہ گلشن عسکری قذافی ٹائون بن قاسم میںجشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے علماء و مشائخ و تنظیمات اہلسنت، اہلسنت سپریم کونسل اور جماعت اہلسنت کے اہم اجلاس منعقد ہوئے۔ جن کی صدارت نائب امیر جماعت اہلسنت پاکستان کراچی، ادارہ غوثیہ امیریہ شیرازیہ انجمن فیضان الاسلام میلاد کونسل کے سربر اہ علامہ صاحبزادہ پیر سید عبدالقادر حسین شاہ شیرازی نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر شیرازی، علامہ محمد اکرم سعیدی، پیر سید جندل شاہ گیلانی، پیر سید ارشد علی کاظمی، علامہ سید زین العابدین شاہ، مفتی شوکت علی خان، علامہ نذر سعیدی، علامہ سید سجاد شاہ، علامہ عارف سعیدی، میاں یعقوب نقشبندی، محمد ظہیر سلطانی، علامہ منیر احمد طاہری، علامہ حافظ اللہ دتہ، قاری عابد سلطانی، علامہ منیر احمد طاہری، علامہ حافظ اللہ دتہ، قاری عابد سلطانی، حافظ محمد مبشر و دیگر مقررین نے کہا کہ جشن میلاد مصطفیؐ شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ میلاد مصطفیؐ منا نے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، محافل میلاد اور ریلیوں و جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے اور (کے الیکٹرک) بجلی کی لوڈشیڈنگ سے گزیر کرے۔