وصال النبی ؐ اور شہادت امام حسن کامشترکہ جلوس پشاور روڈسے برآمد
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)وصال النبی ؐ اور شہادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کا مرکزی جلوس تابوت وذوالجناح وعلم حضرت عباس علمدار عزاخانہ سید کرم حسین شاہ راولپنڈی کامشترکہ جلوس پشاور روڈچوہڑ ہڑپال سے برآمد ہو ا،سید عنایت حسین کاظمی سید انور حسین کاظمی ،حاجی تنویر حسین کاظمی ،علامہ زاہد عباس کاظمی ،فضل عباس کی رہائش گاہوں سے برآمد ہونے والے جلوس بھی چوہڑ چوک پہنچ کر مرکزی جلوس میں شامل ہو گئے جہاںسوگواروں نے سید قاسم علی شاہ کی زیر سرکردگی زبر دست زنجیر زنی کر کے بارگاہ رسالت و امامت میں پرسہ پیش کیا،بعد ازاں ملک ہائوس میں مجلس عزامنعقد ہوئی جس میں ہزاروں سوگواران نے شرکت کی،ٹی این ایف جے کے مرکزی سیکرٹری عزاداری سید علاء حیدر نے کہا احسان کا بدلہ احسان ہوتا ہے اور یہ امر افسوس ناک ہے کہ وہ رسولؐ جس نے جہالت و گمراہی کا شکار انسانیت کو شرف و منزلت سے دوچار کیا،انہوں نے کہا ہم برادر ملک سعود ی عرب کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ شعائر اللہ کو مٹانا احسان فراموشی ہے ،اہلبیت اطہار ؑ ، ازواج مطہرات ؓ اور صحابہ کبار ؓ کے آثار کو باقی رکھ کر بھی وسعت دی جاسکتی ہے، اس موقع منظور کردہ قراردادوں میں باورکرایاکہ یوم وصال النبی اور شہادت خلیفہ راشدحضرت امام حسن مجتبیٰ ؑکے موقع پر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیاکی خاموشی کولمحہ فکریہ قراردیا،قرارداد میں قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے حکم پر مشن ولاء و عزا اور دینی حقوق کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے عہد کا اظہار بھی کیا گیا،مجلس سیذاکرشفقت حسین شاہ، ذاکراظہارشیرازی ، صفدرعباس نوتکی نے خطاب کیا ۔ بعدازاں مرکزی ماتمی جلوس اپنے مقررہ روٹ سے گزرکر دربار سخی شاہ پیارا کاظمی المشہدی پہنچ کر دعا و زیارت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔