ملک جلسے ،جلوسوں ،احتجاجی تحریکوں کو متحمل نہیں:میاں توصیف
شیخوپورہ + نواں کوٹ(نمائندہ خصوصی + نامہ نگار)اصول پرست گروپ کے رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی میاں توصیف سلیم نے کہا ہے کہ اس وقت ملک جلسے ،جلوسوں ،احتجاجی تحریکوں کو متحمل نہیں ملک کواس وقت قومی اتحاد،یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اور دشمن ہماری سرحدوںپر سیاہ بادلوں کی طرح منڈلا رہا ہے اور وہ ملک کے اندر عدم استحکام پیدا کرنیکی بھی ہر ممکنہ کوششیں کررہا ہے عوام کے مسائل سڑکوں پر نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں حل کرنیکی ضرورت ہے حکومت اور اپوزیشن کا تصادم کسی بھی طور پر ملک وقوم اور جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے۔