ایڈیشنل انسپکٹر پولیس ظفر اقبال سے دعوت اسلامی کے وفد کی ملاقات‘ گلدستہ پیش کیا
خانقاہ شریف (نامہ نگار)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال سے دعوت اسلامی کے وفد کی ملاقات جس پر وفد نے ایڈیشنل جنرل جنوبی پنجاب کو ربیع الاول شریف اور دعوت اسلامی کے دیگر خدمات پر بریفنگ دی جس پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال نے ان کی کارکردگی کو سراہا دعوت اسلامی کی جانب سے ویلکم کرتے ہوئے انہوں نے گلدستہ پیش کیا۔اور مکتبتہ المدینہ کی کتب ورسائل تحفے میں پیش کئے۔ اس موقع پر حاجی اعجاز قادری نگران زونل مجلسِ رابطہ‘ فدا علی عطاری زونل زمہ دار مجلسِ رابطہ‘ حمد اقبال عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار مجلسِ رابطہ‘ اختر حسین شاہ سٹی ذمہ دار مجلسِ رابطہ و دیگر موجود تھے