حکومت کی پالیسیوں سے ملک عدم استحکام کا شکار ہو چکا: عثمان بابر
ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما عثمان خان بابر نے حکومت مخالف گوجرانوالہ جلسہ میں شرکت سے قبل کارکنوں‘ رہنماؤں کے ہمراہ دربار حضرت بہاالدین زکریا ملتانی پر حاضری دی اور دعا کی کہ موجودہ حکومت کی وجہ سے ملک سیاسی اقتصادی اور معاشی طور پر عدم استحکام کا شکار ہو چکا ہے ہر طبقہ فکر حکومتی ناقص ظالمانہ پا لیسیوں سے نالاں ہیں۔ انہوں نے گوجرانوالہ جلسہ کی خیروعافیت کے ساتھ کامیابی کے لئے دعا کی اور میاں نواز شریف، شہباز شریف،مریم نواز، حمزہ شہباز کے لئے درازی عمر صحت کے لئے دعا کی۔ اس موقع پرنسیم زاہرہ،چوہدری زاہد،رفیق کریمی،نمیر علی، شاکر قریشی،محسن نذیرو دیگر شریک ہیں۔