کرونا کی آڑ میں میلادالنبیؐ کے جلوسوں پر پابندیاں قبول نہیں کرینگے : مقررین
ملتان (سماجی رپورٹر) متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی ملتان پریس کلب میں چیئرمین ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اشرف علی قریشی نے کہا ہے کہ مسلمان منفرد انداز میں جشن ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم مناتے ہیں مدینۃ الاولیاء ملتان شریف سینکڑوں سالوں سے اسلام کا روحانی مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی آڑ میں میلاد کے جلوسوں پر کسی قسم کی پابندیاں قبول نہیں کریں گے۔ متحدہ میلاد کونسل کے نمائندہ وفد نے ڈپٹی کمشنرملتان عامر خٹک اور سی پی او ملتان حسن رضا سے باقاعدہ ملاقات کرکے مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈی سی اور سی پی او نے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔