صاحبزادہ فضل الرحمن وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران سے بنی گالا میں ملاقات کریگے: عروبہ عباسی
خان پور( نمائندہ خصوصی ) سقوط صوبہ بہاولپور کے حوالے سے ق لیگ کے سینئر رہنماؤں وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ اور چوہدری مونس الٰہی کی رہنمائی و مشاورت سے وزیراعظم عمران خان سے تحریک کے مرکزی رہنماؤں صاحبزادہ فضل الرحمن ساجد عزیز درخواستی اور قاری مونس بلوچ50 رکنی وفد کے ہمراہ بنی گالا اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔اس بات کا اظہار صوبہ تحریک کی ترجمان عروبہ عباسی اور میڈیا معاون طوبیٰ عباسی نے مشترکہ بیان میں کیا۔