پنجاب حکومت بے سہارا بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے اقدامات کررہی ہے:سارہ احمد
لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت یتیم اوربے سہارا بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے اقدامات کررہی ہے تاکہ مستقبل میں انہیں کارآمد شہری بنایا جاسکے۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز ینگ جو نیئر سکول کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو شجاع بھٹی بھی موجود تھے۔ انہوں نے ینگ جونیئر سکول انتظامیہ اور وہاں زیر تعلیم بچوں سے ملاقات کی۔