نمبرداران کو آن بورڈ کرنے کا مقصد رابطہ کو مضبوط بنانا ہے
میلسی ( نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان نے کہا کہ دیہی علاقہ میں نمبردار ایریا کا ایک معزز اور ذمہ دار شخص ہوتا ہے جو کہ علاقہ میں امن و امان کے قیام ، جرائم کی اطلاع ، سماجی و معاشرتی برائیوں کی روک تھام ، عوام کے جان و مال کے تحفظ میں معاون ثابت ہونے اور ان کے دیگر معاملات کو حل کروانے کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ ضلع وہاڑی میں نمبرداران اور معززین کو آن بورڈ کرنے کا مقصد پولیس اور ان میں اعتماد ، تعاون اور رابطے کی فضاء کو مزید مستحکم و بہتر بنانا ہے تاکہ مل جل کر امن و امان کی فضاء کو برقرار اور جرائم کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی میں نمبرداروں اور معززین سے میٹنگ کے دوران کیا۔ . بعدازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کے زیر صدارت میلسی سرکل کے ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا.میٹنگ کے دوران ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے کہا کہ پینڈنگ چالان اور زیر تفتیش سنگین مقدمات کو فوری یکسو کیا جائے