بوگس چیک دینے کے الزام میںتین افراد کیخلاف مقدمات درج
ملتان ( خبر نگار خصوصی) چہلیک پولیس کو حافظ عنایت اللہ نے بتایا کہ ملزم محمد راشد نے کچہری میں ادھار کی مد میں 1لاکھ 22ہزار وصول کرکے چیک دیا دیا جو مقرر وقت پر ڈس آنر ہوگیادریں اثنا شاہ رکن عالم پولیس کو حاجی محمد نے بتایا کہ ملزم فہد رسول سے گاڑی خرید کرنے کی غرض سے 1لاکھ85ہزار لیکر بوگس چیک دیا جبکہ سٹی جلالپور پولیس کو محمد یعقوب نے بتایا کہ ملزم محمد افضل نے لال مرچ 3لاکھ60ہزار کی خرید کرکے 2لاکھ85ہزار کی رقم ادا کرکے بقایا رقم 75ہزار کے عوض چیک دیا جو کیش ہی نہ ہوسکا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔