قتل کے الزام میں تین نامزد سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج
ملتان(خبر نگار خصوصی ) محمد سلیم نے پولیس کو بتایا کہ اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر والد محمد رمضان کے ہمراہ گھر جارہے تھے کہ راستے میں ملزمان شہباز ، وقاص ، بلاول اپنے چار نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ہمیں روک کر قتل کرنے کی نیت سے سیدھے فائرکیے جو میرے والد کے سینے میں لگا اور ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، میرا والد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تھوڑی دور جاکر دم توڑ گیا ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔