ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار
میاں چنوں ( نامہ نگار) تھانہ چھب کلاں پولیس نے ڈاکوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان تنویر،نشاط اور لیاقت راہگیروں سے نقدی،زیورات اور موبائل فون چھیننے تھے، پولیس نے گرفتار ملزمان سے اسلحہ،نقدی اور موٹر سائیکل و دیگر سامان برآمد کرکے ملزمان کے خلاف ڈکیتی کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس نے دو منشیات فروش بھی گرفتار کر لئے،ملز مان منیر احمد اور رشید احمد سے 2400 گرام چرس برآمد کرکے، ملزم رشید کے خلاف بجرم 9C اور ملزم منیر جے خلاف بجرم 9B کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔