فوڈ اتھارٹی کی غفلت، گندے پانی سے سبزیاں اگائی جانے لگیں
میاں چنوں (نمائندہ نوائے وقت ) میاں چنوں شہر کے نواحی علاقوں 131پندرہ ایل ،125پندرہ ایل ،126پندرہ ایل اور 129 پندرہ ایل کے کھیتوں میں شہر کے گندے پانی سے سبزیاں اگائیں جانے لگیں یہ سبزیاں جن میں مولی گاجر کوگندے پانی سے دھویا بھی جاتا ہے ۔ جن کے کھانے سے شہری طرح طرح کے موذی امراض کا شکار ہونے لگے ہیں شہریوں چوہدری سعید فرخ ، میاں چنوں رانا محمد خاں ، چوہدری شاید جمیل و دیگر نے کمشنر ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔